Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی عمران خان سمیت کئی پاکستانی سیاست دانوں سے غیرمعمولی ملاقاتیں

آج ہی کے روز آسٹریلوی ہائی کمشنر جہانگیر ترین، مریم نواز اور نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کرچکے ہیں۔
شائع 30 مئ 2023 10:14pm

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے زمان پارک میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے۔

اس سے قبل آج ہی کے روز آسٹریلوی ہائی کمشنر جہانگیر ترین، مریم نواز اور نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کرچکے ہیں۔

یہ ملاقاتیں غیر معمولی نوعیت کی حامل ہیں۔

جہانگیر ترین سے ملاقات میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے نیل ہاکنز نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جہانگیر ترین ممکنہ طور پر رواں ہفتے نئی پارٹی کا اعلان بھی کریں گے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے جہانگیر ترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

اس دوران رہنما ترین گروپ اسحاق خاکوانی، عون چوہدری سمیت دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

imran khan

Jahangir Tareen

Australian High Commissioner

politics may 30 2023