Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شے گل اور عاصم اظہر کے نئے گانے کی چُھپی کہانی

گلوکار نے پانچ سال پہلے لکھے گانے کو ریلیز کرنے کی وجہ بتادی
شائع 30 مئ 2023 09:54pm

مقبول ترین گلوکار شے گل اورعاصم اظہر کا نیا گانا ’بلھیا‘ جاری کر دیا گیا۔

ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار نے تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے پانچ برس قبل یہ گانا لکھا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے علم نہیں تھا میں نے کب اس گانے کو ریلیز کرنا ہے لیکن گزشتہ روز میں میرے ایک قریبی عزیز کا انتقال ہوگیا اور میرے دماغ میں مسلسل اس گانے کے بول آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی بہت نازک اور مختصر ہے اور میرے گانے میں یہ پیغام ہے کہ ہم سب کو مہربان ہونا چاہئے۔

انہوں نے اپنی دوست گلوکارہ شائے گل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گانے کے لئے اشتراک کیا اور اپنی آواز سے اسے زینت بخشی۔

گانے کے بول دو زبانوں اردو اورپنجابی پر مشتمل ہیں جبکہ اس گانے کے میوزک کو کمپوز اور اس کے بول کو تحریر کیا ہے خود عاصم اظہر نے۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل عاصم اظہر نے ملکی کشیدہ حالات کے باعث اپنے دو گانوں کی ریلیز ملتوی کرتے ہوئے حالات بہتر ہوتے ہی جلد از جلد اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Asim Azhar

Shae Gill