Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر 312 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قیمت کا فرق 26 روپے 65 پیسے تک جاپہنچا ہے۔
شائع 30 مئ 2023 05:30pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 312 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسچینج کمپینز کے مطابق طلب اور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے مزید مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 312 روپے پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے معمولی کمی کے بعد 285 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قیمت کا فرق 26 روپے 65 پیسے تک جا پہنچا ہے۔

DOLLAR RATE

US Dollars