Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کملی کے بعد سرمد کھوسٹ اور صبا قمر گناہ میں ایک ساتھ

ڈرامے میں جگن کاظم اور رابعہ بٹ بھی نظر آئینگی
شائع 29 مئ 2023 11:54pm

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر اورمعروف ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کے نئے ڈرامے ’گناہ‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

ڈرامے کی کاسٹ میں صبا قمر، جگن کاظم، رابعہ بٹ اور سرمد کھوسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس فلم کو عدنان سرور نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ محسن علی نے لکھی ہے۔

محسن علی کا تحریر کردہ یہ ایک سنسنی خیز ڈرامہ ہے جس میں صبا قمر کو انتہائی طاقتور اور خوبصورت دکھایا گیا ہے جبکہ سرمد کھوسٹ کو علاقے کے معزز اور طاقتور شخصیت کے کردار کو خوبصورتی سے نبھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریلر میں جگن کاظم بھی نے اپنی صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا ہے اور پولیس انسپکٹر کے روپ میں رابعہ بٹ نے بھی اپنے کردار سے کافی انصاف کیا ہے۔

ڈرامے گناہ کا ٹریلر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ڈرامے میں تھرل، سسپنس، ایکشن اور جذبات شامل ہونگے ۔

گزشتہ برس اداکارہ صبا قمر اور سرمد کھوسٹ نے فلم کملی میں کام کیا تھا جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔

saba qamar

Sarmad Khoosat

gunnah