Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی گلوکارہ نے پسوڑی اور بیلا چاؤ کا میش اپ بنادیا

گلوکارہ نے تین مختلف طرز کے گانوں کو ملا کر پیش کیا
شائع 29 مئ 2023 11:45pm

بھارتی گلوکارہ مریم قساط کا ’پسوڑی‘ ہسپانوی گانے ’بیلا چاؤ‘ اور بھارتی گانے ’چرا لیا ہے تم نے‘ کا میش اپ انسٹاگرام پر وائرل ہوگیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ مریم نے تین مختلف طرز کے گانوں کو ملا کر میش اپ بنایا۔

گلوکارہ نے پہلے 1973 میں ریلیز ہونے والی بالی وُڈ فلم ’یادوں کی بارات‘ کا گانا ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘ گاتی ہیں، اس کے بعد انھوں نے گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو پاکستان کے ریلیز ہونے والے بلاک بسٹر گانے ’پسوڑی‘ کو گایا۔

آخر میں مریم قساط نے نیٹ فلکس کی سپر ہٹ ویب سیریز ’منی ہائسٹ‘ کے تھیم سانگ ’بیلا چاؤ‘ کا کچھ حصہ گایا۔

مریم قساط کا تعلق بھارت سے ہے، لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں، ریڈیو جاکی (آر جے) مریم قساط 2017 میں ہونے والے مس انڈیا یو اے ای کی فائنلسٹ بھی رہ چکی ہیں، اور 2017 میں ریئلٹی میوزک شو ’وائس آف یو اے ای‘ بھی جیت چکی ہیں۔

Pasoori

bella ciao