Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز سے ملاقاتیں

منصورعثمان نے دونوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی، اہم مقدمات اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی
شائع 29 مئ 2023 10:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے اٹارنی جنرل کی ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی جس میں اہم مقدمات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان کی ملاقات میں آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن اور حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا جبکہ انکوائری کمیشن کے نوٹیفکیشن کو بھی معطل کر رکھا ہے۔

PDM

imran khan

Supreme Court of Pakistan

Punjab KP Election Case

Audio leaks Inquiry Commission