Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام فائزہ رکھ لیا تھا
شائع 29 مئ 2023 09:11pm

بھارتی ٹی وی شو ’سسرال سمر کا‘سے مشہور ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔

دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل ’ سسرال ثمر کا ’ کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں۔

مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے حاملہ ہونے کی خبر دی تھی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اپنے پہلے حمل اور بچے کی آمد سے لطف اندوز ہورہی ہوں، میں کم عمری سے ہی کام کر رہی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں 10 سے 15 سال کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن جب میں حاملہ ہوئی تو میں نے شعیب سے کہا کہ میں مزید کام نہیں کرنا چاہتی اور اداکاری کو خیر باد کہنا چاہتی ہوں، میں آگے کی زندگی بطور ماں اور بطور ہاؤس وائف گزارنا چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ 2018 میں اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کر کے میں بہت خوش اور ممطئن ہوں، شادی کے بعد سے زندگی بہت تبدیل ہوئی اور مجھے ذہنی سکون کے ساتھ خوشیاں بھی ملیں، چونکہ میری ازدواجی زندگی کو طویل عرصے چلنا ہے اسی باعث اسلامی تعلیمات کو پڑھ کر انہیں سمجھا اور پھر اسلام قبول کرلیا۔

Dipika Kakar