Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: نجی اسکول میں خصوصی بچے پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج

بچے پر تشدد کے بعد نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی گئی، جسم کو سگریٹ سے داغا گیا، والد
شائع 29 مئ 2023 08:16pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن ٹو میں واقع اسپیشل بچوں کے سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔

متاثرہ بچے کے والد کے مطابق چھ سالہ کعب گزشتہ اٹھارہ ماہ سے اسکول کے بورڈنگ ہاؤس میں رہائش پذیر تھا۔ اسکول انتظامیہ نے چھ سالہ بچے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ کی جبکہ بچے کے جسم کو سگریٹ سے داغا گیا۔

یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ نجی اسکول متاثرہ بچے کے والدین سے ماہانہ تین لاکھ روپے فیس کی مد میں وصول کرتا رہا۔

آئی نائن پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔ جس میں تشدد اور چائلڈ پورنو گرافی کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Child Abuse

islamabad police

child torture