Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت، جہانگیرترین اور علیم خان کی ملاقات

ملاقات میں اسحق خاکوانی، عون چوہدری، شعیب صدیقی، سعید اکبر نوانی بھی شریک
شائع 29 مئ 2023 04:24pm

ماضی میں ایک ہی جماعت میں رہتے ہوئے سیاسی حریف کے طور پر پہچانے جانے والے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ہے۔

9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد اب تک تحریک انصاف کے درجنوں رہنما اپنی جماعت سے راہیں جدا کرچکے ہیں، اور مبینہ طور پر 100 سے زائد رہنما جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنے گروپ ممبران سے ٹیلی فونک مشاورت کی ہے، اور بڑی تعداد میں رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بعد جہانگیرترین نے جلد اپنے گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب ماضی میں ایک دوسرے کے حریف سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے گھر آئے۔

جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان کے مابین ملکی سیاسی منظر نامے پر بات چیت کی گئی موجودہ صورتحال پر مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر اسحق خاکوانی، عون چوہدری اور حال ہی میں پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے شعیب صدیقی،اور سعید اکبر نوانی بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے گروپ ممبران سے نئی پارٹی کے نام پر مشاورت شروع کردی ہے، اور وہ آج اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

Jahangir Tareen

Aleem Khan

Jahangir Tareen Group