Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی پارلیمنٹ میں ’سورہ رحمٰن‘ کی گُونج ، مودی سر جھکائے سُنتے رہے

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
شائع 29 مئ 2023 03:42pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سیکولرہونے کے دعویدارملک بھارت میں مسلمان اقلیتوں کے ساتھ کچھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا تاہم نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر سورہ رحمٰن کی تلاوت بھی کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عظیم الشان عمارت کے افتتاح کے موقع پر روایتی رسومات کی ادائیگی کی اور وہاں موجود پنڈتوں نے بھجن بھی گائے۔

تاہم افتتاحی تقریب میں مدعو کیے جانے والے ایک قاری صاحب نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کی جسے بھارتی وزیراعظم سمیت دیگرارکان پارلیمنٹ سرجھکائے ادب واحترام سے سُنتے رہے۔

تقریب میں موجود مسلم ارکان اسمبلی نے اس اقدام کو سراہا تاہم چند ایک کا یہ بھی کہنا تھا متعصب بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی نے ایسا اپنے مسلم مخالف اقدامات پرپردہ ڈالنے کے لیے کیا۔

india

Narendra Modi

BJP