Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ

نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا
شائع 29 مئ 2023 03:16pm

نیب کی سفارش پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں نامزد سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا نام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے، اور وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے لئے نیب کی جانب سے وزرات داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔

25 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے، رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر پولیس کی سفارش پر کیا گیا تھا۔

imran khan

bushra bibi

imran khan arrested

Al Qadir Scandal

AL QADIR TRUST