Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی پائلٹوں نے امریکی ساختہ مہنگا ترین جنگی ہیلی کاپٹر اپاچی زمین پر دے مارا

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اپ ڈیٹ 29 مئ 2023 03:49pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے مہنگے ترین اپاچی ہیلی کاپٹر کو بھنڈ نامی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران گرنے سے نقصان پہنچا۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہیلی کاپٹرمعمول کے تربیتی مشن پر تھا۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ لینڈنگ صبح تقریبا 8.45 بجے کی گئی، فی الحال طیارے کا جائرہ لیا جارہا ہے جس کے بعد دوبارہ روانہ کیا جائے گا۔

بھارتی فضائیہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اپاچی اے ایچ 64 ہیلی کاپٹر معمول کی آپریشنل ٹریننگ پر تھا اور ہیلی کاپٹرمیں موجود تمام عملہ محفوظ ہے۔

اپاچی اے ایچ 64 ہیلی کاپٹر دنیا کا جدید ترین ملٹی رول کمبیٹ ہیلی کاپٹر ہے، بھارتی فضائیہ کے پاس یہ 22 کے قریب موجود ہیں۔

ٰIndia

Indian Airforce