دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اسکول بند ہونے پر دفتر خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا
ہائی کمیشن کااسکول کبھی بھی عوام کیلئےنہیں کھلا تھا، دفترخارجہ
دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اسکول بند ہونے کے معاملے پر ترجمان دفترخارجہ کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال مکمل ہونے پر دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اسکول کی سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ انرولمنٹ کی سطح کم ہونے پر تعلیمی سرگرمی معطل کی گئی، ہائی کمیشن کا اسکول کبھی بھی عوام کیلئے نہیں کھلا تھا۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ہائی کمیشن کےعملے کے بچوں کی ضروریات کو پورا کیا جاتا تھا،جون 2020 میں ہائی کمیشن کا عملہ نصف کر دیا گیا تھا، عملے کی تعداد کم ہونے سے بچوں کی تعداد کم ہوئی۔
foreign office
Pakistan Foreign Office
Pakistan High Commission School Delhi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.