Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: عدالت میں خلع لینے آئی خاتون شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق

واقعے میں مزید دو افراد بھی زخمی ہوگئے
اپ ڈیٹ 30 مئ 2023 12:03am
واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، پولیس - تصویر/ آج نیوز
واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، پولیس - تصویر/ آج نیوز

کراچی سٹی کورٹ میں خلع لینے آئی خاتون شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق شوہر سکندر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں مزید دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خلع لینے عدالت آئی تھی جہاں شوہر نے حملہ کیا۔

اس سے قبل ایک شخص اسلحہ کے ساتھ سٹی کورٹ کے اندر گھس گیا تھا اور احاطے کے اندر پیشی کے لئے آنیوالی اپنی ہی سگی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

firing incident

karachi city court