Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں حکومت پنجاب ختم کرنے کی درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کا حکم دے، شیخ رشید کی استدعا
شائع 29 مئ 2023 10:30am

لاہورہائیکورٹ نے نگراں حکومت پنجاب کو ختم کرنے اور نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

لاہور ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے اور نئی کابینہ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔

شیخ رشید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں مؤقف پیش کیا کہ نگران حکومت کی 90 دن کی مدت پوری ہو چکی ہے، آئینی طور پر نگران حکومت مزید کام نہیں کرسکتی، عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا، اور درخواست کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔

Lahore High Court

Sheikh Rasheed Ahmed

Punjab KP Election Case