Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ترکیہ صدارتی انتخابات: شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی طیب اردوان کو مبارکباد

ترکیہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات مزید آگے بڑھیں گے، وزیراعظم
شائع 29 مئ 2023 09:15am

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو سمیت عالمی رہنماؤں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اردوان مظلوم مسلمانوں کی طاقت اوران کے حقوق کی ایک مضبوط آواز ہیں، انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات مزید آگے بڑھیں گے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان، امریکی صدر جوبائیڈن، ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر پیوٹن، یورپی یونین کونسل کے صدر، فرانسیسی صدر، نیٹو سربراہ، یوکرین اور اسرائیل کے صدر سمیت دیگرعالمی رہنماؤں نے بھی رجب طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹویٹ میں لکھا کہ صدر رجب طیب اردوان کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں اور وہ نیٹو اتحادیوں کے طور پر دو طرفہ مسائل اور مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہیں۔

Shehbaz Sharif

Recep Tayyip Erdogan