Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سندھ میں آج سے 31 مئی تک شدید بارشیں ہونگی، محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ صوبے میں موجود ہے
اپ ڈیٹ 28 مئ 2023 03:47pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں موجود اس سلسلے کے تحت کے بالائی اور وسطی اضلاع میں آج سے 31 مئی تک شدید بارشیں ہونگی۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں موسم کے پیش نظر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیز ہوائیں اور آندھی چلنے سے املاک اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔

اس دوران محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور آندھی کے دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت بھی کی ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ وسطی اور بالائی سندھ میں موجود ہے، جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں آج سے 31 مئی تک بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے اضلاع جامشورو، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، میرپور خاص، عمرکوٹ، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، سکھر اور گھوٹکی کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ان دنوں شدید گرمی کے ساتھ ہی موسم گرم اور مرطوب ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بھی زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

karachi

rainy weather

Pakistan Meteorological Department