Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جناح ہاؤس حملے میں گرفتار خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب

خدیجہ شاہ پیٹ کے درد میں مبتلا ہیں، جیل ذرائع
شائع 28 مئ 2023 12:06pm

جناح ہاؤس لاہور پر حملے کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے کی مرکزی ملزمہ اور شناخت پریڈ کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزمہ خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ 30 تاریخ تک جوڈیشل ریمانڈپرجیل میں ہے، تاہم وہ گزشتہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

خدیجہ شاہ کون ہیں؟

خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔ اور وہ مشہور فیشن برانڈ ”ایلان“ کی کریٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔

خدیجہ شاہ پر الزام

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں اور ان کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے کے تمام ثبوت پولیس نے حاصل کر لئے ہیں، ملزمہ 9 مئی کو فون کرکے لوگوں کو بلاتی رہی تھیں۔

خدیجہ شاہ شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل

9 مئی واقعہ میں ملوث ملزمہ خدیجہ شاہ کو 2 خواتین سمیت 24 مئی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پر جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ اور حملے کا کیس ہے، ملزمہ کو شناخت پریڈ کے لئے ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ اور دیگر کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روز کیلئے جیل بھجوانے کا حکم دے دیا، اور 29 مٸی کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 مٸی کو شناخت پریڈ رپورٹ طلب کرلی۔

PTI protest

jinah house attack

khadija shah