Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: چلڈرن اسپتال میں 2 بچے جھلس گئے

ایک بچے کی حالت غیر ہوگئی، واقعہ کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، میڈیکل ڈائریکٹر
شائع 27 مئ 2023 10:25pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے جھلس گئے جس میں سے ایک بچے کی حالت غیر ہوگئی۔

لاہور کے چلڈرن اسپتال کی نرسری میں بچوں کے جلنے کا واقعہ دوران علاج پیش آیا۔ عملے نے نرسری میں بچوں کو مبینہ طور پر ہیٹ زیادہ دے دی تھی جس کی وجہ سے ایک بچے کی حالت غیر ہوگئی۔

اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر سلیم کا کہنا ہے کہ جلنے والے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ واقعہ کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پروفیسر جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیٹی واقعے کی تفتیش کرے گی۔

Child Died

Pakistan Health Issue

Lahore children's hospital