Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کے پی میں تحریک انصاف کی گروہ بندی شروع، اہم رہنماؤں کا بیک وقت پارٹی چھوڑنے کا امکان

خیبر پختونخوا کی سیاست میں 72 گھنٹے انتہائی اہم، ذرائع
شائع 27 مئ 2023 09:46pm
سابق گورنر شاہ فرمان (دائیں جانب) اور سابق وزیراعلیٰ کے پی (بائیں جانب)۔ فوٹو — فائل
سابق گورنر شاہ فرمان (دائیں جانب) اور سابق وزیراعلیٰ کے پی (بائیں جانب)۔ فوٹو — فائل

پشاور: تحریک انصاف میں پارٹی چھوڑنے کے لئے گروپ بندی شروع ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ ملکر اپنا گروپ بنا لیا جب کہ دوسرے گروپ کی قیادت سابق گورنر شاہ فرمان اور پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عاطف خان پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دونوں گروہ پارٹی رہنماؤں اور ارکنان سے رابطوں میں ہیں، پرویز خٹک کا گروپ اب تک 12 ایم این اے اور 15 ایم پی سے رابطے کر چکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سیاست میں 72 گھنٹے اہم ہیں، پرویز خٹک کے علاوہ اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی بھی پارٹی چھوڑنے کی مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے بیک وقت کئی ارکان اکھٹے پارٹی چھوڑنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین نئی پارٹی بنانے کیلئے سرگرم ہو گئے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، نئی پارٹی کیلئے نام پر بھی غور و خوض شروع کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے، آئندہ چند روز میں جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کریں گے۔

pti

KPK

Asad Qaiser

Pervez Khattak

Shah Farman