Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کی قیمت اور اجزاء جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

مہنگی ترین آئس کریم کا نیا ریکارڈ اپانی برانڈ سیلاٹو نے اپنے نام کیا ہے، گنیز ورلڈ ریکارڈ
شائع 27 مئ 2023 06:36pm
فوٹو — گنیز ورلڈ ریکارڈ
فوٹو — گنیز ورلڈ ریکارڈ
فوٹو — گنیز ورلڈ ریکارڈ
فوٹو — گنیز ورلڈ ریکارڈ

اگر آپ ان ماہروں میں سے ایک ہیں جو بہترین، نایاب آئس کریم کے ذائقے کی تلاش میں ہیں، تو یہ وہ چیز ہے جس سے آپ کو محروم نہیں ہونا چاہیے۔

اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق اس آئس کریم کریم سے لطف اندوز ہونے کے لئے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، اس منفرد آئس کریم کے فی اسکوپ کی قیمت 6 ہزار 696 ڈالر یعنی تقریباً 19 لاکھ 8 ہزار روپے ہے۔

آپ نے بالکل صحیح پڑھا، 19 لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد آپ کو اس آئس کریم کا صرف ایک اسکوپ ہی ملے گا، پورا ٹرک نہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا نیا ریکارڈ بنایا گیا ہے، جسے جاپانی برانڈ سیلاٹو نے اپنے نام کیا ہے۔

بائیکویا نامی یہ آئس کریم نایاب اجزاء سے بنی ہے، جس کا ستارہ اطالوی شہر البا میں اگنے والا سفید ٹرفل ہے۔ گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق صرف سفید ٹرفل کی قیمت ہی تقریباً 15 ہزار 192 ڈالر فی کلو ہے۔

سیلاٹو برانڈ نے منفرد آئس کریم میں سفید ٹرفل کے علاوہ دیگر خاص اجزاء سمیت کچھ کاھنے کے قابل سونے کے پتے استعمال کیئے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق منفرد آئس کریم کو آزمانے والوں نے تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ یہ آئس کریم کی خوشبو اور ذائقہ لاجواب ہے، اس کو ذائقہ کرنا کسی شاندار تجربے سے کم نہیں۔

Japan

Guinness World Record

Ice Cream