Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی سرکار نے 100 سے 200 کروڑ پی ٹی آئی کو دلوائے، بھارتی تجزیہ کار کا دعویٰ

مودی سرکار کا کام آسان، بھارت کا کام تحریک انصاف کرنے لگی۔
اپ ڈیٹ 27 مئ 2023 08:46pm

عمران خان کی فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق دعویٰ سوشل میڈیا کے بعد مین اسٹریم میڈیا پر بھی موضوع بحث بن گیا ہے۔

جین سمیت نامی بھارتی شہری نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی نے پاک فوج مخالف بیانے کو جنم دینے کے لئے عمران خان کو 2 ارب روپے دیئے۔

چین سمیت نے یہ عجیب و غریب دعویٰ ایک ٰیوٹیوب شو میں کیا جس کی میزبانی پاکستانی یوٹیوبر آرزو کاظمی نے کی، یوٹیوبر کے مطابق ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ آرزو نے بھارتی شہری جین سمیت کا تعارف ’بین الاقوامی ماہر‘ کے طور پر کرایا۔

سمیت جین بھارت میں ایک عام نام ہے اور یوٹیوب شو میں نظر آنے والے شخص کی مناسب آن لائن پروفائل بھی نہیں تاہم، عمران خان سے متعلق ان کے دعووں کی جڑیں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور ان الزامات کے تناظر میں ہیں کہ پارٹی کو کم از کم کچھ بھارتی شہریوں سے فنڈز ملے۔

اس کلپ میں جین کا کہنا ہے کہ ’بھارت کی گجراتی کمیونٹی پیسے کے استعمال کے لیے جانی جاتی ہے اور مودی اسی کمیونٹی سے آئے تھے۔ ہم لوگ ہر سال 10 سے 12 ہزار کروڑ روپے کشمیر کے اوپر لگاتے تھے، مودی جی نے ’عمران خان کی پارٹی کو فنڈز دلا دئیے 100، 200 کروڑ روپے، وہ آرمی کے خلاف بولنا شروع ہوگئے‘، اس طرح ہمارا جو ہمارا 9 ہزار 900 کروڑ روپیہ بچا وہ ہم نے کشمیر میں ترقیاتی کاموں میں لگا دیا۔‘

بھارتی وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے جانے کے سوال پر جین سمیت نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے۔

بعد ازاں پروگرام میں بھارت شہری کا اپنے دعووں پر کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ایسا ہوا ہے لیکن اس بات کا امکان موجود ہے کہ پاک فوج کی ساکھ خراب کرنے کے لئے نریدر مودی نے عمران خان کو پیسے دیئے۔

pti

imran khan

foreign funding case

Indian Funding