Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کافی میں ’ایک چٹکی نمک‘ کے فائدے تم کیا جانو شہری بابو

ایک ٹک ٹاک ٹرینڈ جس نے کافی لورز کو مشتعل اور ماہرین غذائیت کو خوش کردیا۔
شائع 27 مئ 2023 04:34pm

کافی کے معاملے میں ہر کسی کی اپنی اپنی پسند ہے، کوئی بلیک کافی پسند کرتا ہے تو کوئی دودھ والی، کوئی چینی والی پیتا ہے تو کوئی بغیر چینی کے، جبکہ کئی لوگ کافی کو مختلف اشکال میں پسند کرتے ہیں، جن کے نام بھی مختلف ہوتے ہیں۔

لیکن ان میں سے کسی میں بھی نمک شامل نہیں ہوتا، اور یہی وجہ ہے کہ جب ایک نئے ٹک ٹاک ٹرینڈ میں صبح کی کافی میں نمک شامل کرنے کا مشورہ دیا گیا تو ”کافی لورز“ مشتعل ہوگئے۔

لیکن، مزے کی بات یہ ہے کہ کافی میں نمک ملانے کا یہ ٹرینڈ جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، بے وقعت نہیں ہے۔

محققین نے پایا ہے کہ کافی میں نمک ڈالنے کے ناصرف طبی فوائد ہیں بلکہ یہ کبھی کبھار کافی کے زیادہ تلخ ذائقے کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

یعنی ایک چٹکی نمک آپ کی کافی کو ناصرف مزیدار بنا دے گا بلکہ یہ دراصل چینی کا متبادل بھی ہے۔

غذائی سائنسدان آلٹن براؤن نے اپنے شو ”گڈ ایٹس“ میں اس خیال پر اپنی حمایت ظاہر کی اور اس سے اتفاق بھی کیا۔

درحقیقت، انہوں نے اس ٹرینڈ کے بارے میں اس حد تک بات کی کہ کافی کے کچھ دیوانے نمک کے رجحان کو ”دی آلٹن براؤن ٹرک“ کہنے لگے۔

تائیوان جیسے ممالک میں، سمندری نمک ملی ہوئی کافی ایک روزمرہ دعوت ہے اور اسے امریکہ سمیت پوری دنیا میں تائیوان کے کیفے اور بیکریوں کے مینو میں پایا جا سکتا ہے۔

اورلینڈو سے تعلق رکھنے والے ایکیوپنکچرسٹ ڈاکٹر انیس خلف نے حال ہی میں ٹک ٹاک پر اپنے فالوورز کو بتایا کہ کافی میں تھوڑا سا نمک ملانے کی تین وجوہات ہیں۔

@acupuncturefit

What are some other options to use instead of sugar and creamer and coffee? #coffee #dranis #health #wellness #salt Disclaimer: This content is for informational and educational purposes only and is not intended to provide personalized medical advice or to take the place of such advice or treatment from your physician. All viewers of this content, especially those taking prescription or over-the-counter medications, should consult their physicians before beginning any nutrition, supplement or lifestyle program! These statements have not been evaluated by the Food and Drug Administration. This product is not intended to diagnose, treat, cure or prevent any disease. If you are pregnant, nursing, taking medication, or have a medical condition, consult your physician before using this product 20210329v2

♬ FEEL THE GROOVE - Queens Road, Fabian Graetz

پہلی وجہ یہ ہے کہ نمک دراصل چینی کے بغیر کافی کا ذائقہ بہتر بناتا ہے۔

دوسرا یہ کہ نمک کڑواہٹ کو روک سکتا ہے۔

تیسری وجہ یہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ کافی جسم میں سوڈیم کی کمی کا سبب بن سکتی ہے، جس کی کچھ تکمیل نمک کرسکتا ہے۔

Salt in Coffee