Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئندہ بجٹ میں مجموعی حجم 14 ہزار 600 ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز

وزیرِاعظم ترقیاتی بجٹ کو ایک ہزار ارب روپے تک بڑھا سکتے ہیں۔
شائع 27 مئ 2023 02:21pm

آئندہ مالی سال کا بجٹ 9 جون کوہی پیش ہوگا، جس میں مجموعی حجم 14 ہزار 600 ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔

وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 700 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو ہوگا، جبکہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس 3 جون کو طلب کیا گیا ہے جو وزیرِاعظم کی زیر صدارت ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.29 فیصد ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 700 ارب روپے تجویز کئے ہیں، وزیرِاعظم ترقیاتی بجٹ کو ایک ہزار ارب روپے تک بڑھا سکتے ہیں۔

بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 600 ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔

budget 2023 24