Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

سابق قومی اسنوکر چیمپئن محمد بلال چل بسے

مرحوم 2 مرتبہ قومی اسنوکر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں
شائع 27 مئ 2023 02:22pm
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

دو مرتبہ قومی اسنوکر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرنے والے محمد بلال 38 برس کی عمر میں اپنے آبائی شہر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعثٓ چل بسے۔

گزشتہ رات ان کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ اپنے آبائی شہر منڈی بہاؤالدین میں تھے۔ 38 سالہ محمد بلال کا شمار بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا تھا جو اپنے پورے کیریئر میں کئی قومی، بین الاقوامی تمغے جیتے چکے ہیں۔

محمد بلال نے 2016 اور 2019 میں قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی اور 2018 میں رنر اپ رہے۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔

محمد بلال نے ایشین اینڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کے 4 اور 6 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ ان کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ان کے آبائی گاؤں منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی۔

Muhammad Bilal

National Snooker Champion