Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

حکومت سندھ کا موٹر وے کی طرز پر فورس بنانے کا فیصلہ

انسپیکٹرز صوبے بھر میں تعینات ہوں گے
شائع 27 مئ 2023 02:36pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں موٹر وے کی طرز پر فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے اجلاس میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپیکٹرز صوبے بھر میں تعینات ہوں گے گاڑیوں کی انسپیکشن کے ساتھ ساتھ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

شرجیل میمن کی زیر صدارت ایس ایم ٹی اے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو اور دیگر شریک تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپیکٹرز کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید کہا کہ ڈرائیورز اور کنڈکٹر کی ہوائی جہاز کے میزبانوں کی طرز پر تربیت کے لئے ٹریننگ اسکول قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریننگ اسکول میں پیپلز بس سروس کے ملازمین کو بہترین خدمات کی تربیت دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا پیپلزبس سروس کے ڈرائیورز، کنڈکٹرز، محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپیکٹرزکی اہلیت کو بہترکیا جائے گا۔

karachi

Sharjeel Inam Memon