Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر 2 جون کو دلائل طلب

3 پولیس افسران پہلے ہی اس کیس سے بری ہو چکے ہیں
شائع 27 مئ 2023 12:40pm
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر 2 جون کو دلائل طلب کرلیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق ایس ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت اور سابق انسپکٹر بشیر نیازی کی بریت کی درخواستوں پر 2 جون کو دلائل طلب کرلیے۔

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار سمیت 3 پولیس افسران پہلے ہی اس کیس سے بری ہو چکے ہیں۔

ATC

lahore

Model Town Incident

police officers