Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جلد سے جلد اترنا چاہتا تھا، دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے والے کا بیان

لینڈنگ سے قبل دروازہ کھولنے والا مسافر پولیس کی حراست میں ہے
اپ ڈیٹ 27 مئ 2023 12:20pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

جُنوبی کوریا میں لینڈنگ سے قبل جہاز کا دروازہ کھولنے والے شخص کا بیان سامنے آگیا جو پولیس کی حراست میں ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایشیانا ائر لائنز کی پرواز کے مسافر نے جنوبی کوریا میں طیارے کا دروازہ کھول دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ایسا اسی لئے کیا کہ کیونکہ وہ گھٹن محسوس کر رہا تھا اور جلدی اُترنا چاہتا تھا۔

اُس شخص نے دروازہ ایسے موقع پرکھولا تھا جب طیارہ سطح زمین سے تقریباً 213 میٹر کی بُلندی پرتھا جو ڈیگو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا۔

تفتیش کے دوران اُس شخص نے پولیس حکام کو بتایا کہ حال میں ہی ملازمت چھوٹ جانے کے بعد وہ کافی دباؤ میں تھا اور طیارے کا دروازہ اس لئے کھولا کیونکہ اس کا دم گھٹ رہا تھا اور جلدی اترنا چاہتا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے محسوس کیا کہ پرواز کو لینڈ کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا اوراس کا کیبن میں دم بھی گھٹ رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص پر قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس کی شناخت نہیں کی گئی ہے۔

طیارے کا دروازہ کھل جانے کے بعد کئی مسافر خوف زدہ ہوگئے جن میں سے 9 مسافروں کو سانس میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

South Korea

Korean

Asiana Airlines Airbus