Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلی عرب خاتون خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام کی ویڈیو شئیر کردی

حال میں ہی جانیوالے خلائی مشن میں پہلی مرتبہ 2 سعودی خلا باز شامل تھے
شائع 27 مئ 2023 10:36am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

حال میں ہی سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی پہلی عرب خاتون خلا باز ریانا برناوی نے خلا سے مسجد الحرام کے ویڈیو شئیرکردی ہے۔

بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ایکس ٹو مشن کے لئے خلائی شٹل روانہ ہوئی تھی اس میں پہلی مرتبہ 2 سعودی خلا باز شامل تھے جن میں ایک ریانہ برناوی بھی تھیں جو خلا میں سفر کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں۔

گزشتہ روز مشن کے دوران خاتون خلا باز نے اسپیس سے مسجد الحرام کی ایک ویڈیو ٹوئٹ کی تھی جس میں خلا سے فلمایا گیا ہے۔

شئیر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے زمین کے نیچے دیکھیں تو بالکل اندھیرا نظرآتا ہے۔

سعودی خلاباز نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ہم نے اپنا تجربہ مکمل کرلیا ہے اور ہم مکہ مکرمہ کے اوپرسے گذر رہے ہیں جو کافی روش نظرآرہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی خاتون ریانہ برناوی، علی القرانی کے ہمراہ پیگی وائٹسن اور جان شوفنر شریک ہیں۔

چاروں خلا باز ایک سائنسی سفر پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے سائنس کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

Saudi Arabia

Saudi Astronauts