Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان ٹی 20 بلاسٹ کے ڈیبیو میچ میں زخمی

فیلڈرز کے ٹکرانے کی وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا
شائع 27 مئ 2023 09:33am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان زخمی ہوگئے۔

سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہوئی۔

فیلڈرز کے ٹکرانے کی وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا، سسیکس کے میڈیکل اسٹاف نے گراؤنڈ میں طبی امداد دے کر کھلاڑیوں کو کھڑا کیا۔

کنکشن پروٹوکولز مکمل کرنے کے بعد نیتھن میک اینڈریو نے اپنے چار اوورز مکمل کیے جبکہ شاداب خان پروٹوکول کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

سسیکس کے ہیڈ کوچ پال فبریس کے مطابق شاداب خان کی مانیٹرنگ جاری ہے، وہ بہتر ہیں ان کی گردن میں تکلیف ہے ۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ سب سے بہتر ہے کہ انہیں کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا جائے، نروس اور کنکشن کی وجہ سے سب احتیاط کی گئی ،یہ بد ترین صورتحال بھی ہو سکتی تھی لیکن کرکٹرز اب بہتر ہیں۔

Injury

shadab khan

t20 cricket

English County

Vitality Blast

hove

sussex vs somerset