Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار و گلوکار فرحان سعید پولیس افسر بن گئے

ڈرامہ ’جھوک سرکار‘کے مصنف ہاشم ندیم ہیں
شائع 27 مئ 2023 12:10am

پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید اپنے نئے ڈرامے ’جھوک سرکار ’میں پولیس آفیسر کے کردارمیں دکھائی دیں گے۔

ڈرامہ ’جھوک سرکار‘ کا ٹیزر یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے جس میں فرحان سعید پولیس آفیسر ارسلان کا کردار ادا کریں گے ۔

ڈرامہ کے ٹیزر میں ارسلان نامی پولیس آفیسر کو گاؤں کے بااثر افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس ڈرامہ سیریل میں اداکار فرحان سعید کے علاوہ حبا بخاری آصف رضا میر،ماہم شاہد اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈرامہ ’جھوک سرکار‘کے مصنف ہاشم ندیم ہیں جو اس سے قبل خدا اور محبت جیسے کئی مقبول ڈرامے بھی لکھ چکے ہیں جبکہ ڈرامے کے ہدایت کار سیفی حسن ہیں۔

Farhan Saeed