Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی زیدی کی واپسی کیلئے بیٹی کی فریاد

والد نے ایمانداری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کے سوا کچھ نہیں کیا، بیٹی علی زیدی
شائع 26 مئ 2023 11:57pm
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اپنے بچوں کے ہمراہ۔ فوٹو — سچا علی زیدی/ ٹوئٹر
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اپنے بچوں کے ہمراہ۔ فوٹو — سچا علی زیدی/ ٹوئٹر

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما علی زیدی کی جیل سے واپسی کے لئے ان کی بیٹی سچا علی نے فریاد کی ہے۔

واضح رہے کہ علی زیدی کو پہلے ڈیفنس میں ان کی رہائشگاہ میں نظربند کیا گیا لیکن بعدازاں انہیں جیکب آباد جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

سچا علی زیدی نے ٹویٹ میں والد کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپنے والد کا گھر میں ہونا یاد آرہا ہے، وہ ہمارے مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور ہم ان کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔

علی زیدی کی صاحبزادی نے کہا کہ والد نے ایمانداری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کے سوا کچھ نہیں کیا، لہٰذا انہیں بحافظت گھر واپس بھیجا جائے۔

سچا علی زیدی نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں بابا، امید ہے آپ جلد واپس آئیں گے۔

سابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے علی زیدی کی بیٹی کی ٹویٹ پر جواب دیا کہ سچا، آپ کے والد جلد واپس آئیں گے۔

pti

Ali Zaidi

ٹویٹر

Fawad Chaudhary