Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا ٹکٹ لینے والوں کا حال 9 مئی کے ملزمان جیسا ہوگا، مریم نواز

عمران خان پوری دنیا کیلئے عبرت کی تصویر بن کر بیٹھا ہے، مریم نواز
شائع 26 مئ 2023 08:21pm

مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فوج کےخلاف مسلح بغاوت کا سرغنہ عمران خان ہے جو آج پوری دنیا کے لئے عبرت کی تصویر بنا بیٹھا ہے، تمہارا ٹکٹ لینے والا اب کوئی نہیں ہوگا، یور گیم از اوور۔

وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے سانحہ پر دل خون کے آنسو روتا ہے، آج کا یہ کنونشن ہم شہیدوں اور غازیوں کے نام کرتے ہیں، شہیدوں نےجانیں قربان کرکےملک پرآنچ نہیں آنےدی، شہید 23 کروڑ عوام کے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی بدبخت انسان ہی ہوگا جس نےاپنی سیاست کیلئے شہداء کی یادگاروں کو آگ لگا دی، شہیدوں کے اہلخانہ کے جذبات کے ساتھ کھیلنے والا بدبخت انسان ہوسکتا ہے، کوئی بھی محب وطن پاکستانی یہ غداری اپنے ملک کے ساتھ نہیں کرسکتا۔

چیف آگنائز ن لیگ نے کہا کہ 9 مئی واقعات کا منصوبہ زمان پارک میں بنا، عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے جتھوں نے حساس تنصیبات پر حملے کیے، منصوبہ بندی کےتحت حساس تنصیبات کونشانہ بنایاگیا، قوم جواب مانگ رہی ہے کہ پی ٹی آی شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کا ہی رخ کیوں کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں نے پاکستان کی فوج پر حملہ کیا، اور اس کا مقصد پاکستان کی فج کوکمزور کرنا تھا، حملوں کی منصوبہ بندی میں عمران خان کے سہولت کار بھی ملوث ہیں، پاکستان کی فوج کےخلاف مسلح بغاوت کی گئی جس کاسرغنہ عمران خان ہے، جو آج پوری دنیا کیلئے عبرت کی تصویربن کربیٹھا ہوا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں نے اپنے باپ کا بھرپور ساتھ دیا کیوں کہ وہ حق پر ہیں، میں نے سر پر بالٹی رکھی نہ ٹانگ پر پلستر باندھا، بلکہ بہادری سے میدان میں کھڑی ہوں، نوازشریف اور میں انتقام پریقین نہیں رکھتے۔

میرم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت اس کا ساتھ چھوڑ گئی، مبارک ہو پاکستانیوں آپ کی جان اس فتنے سے چھوٹ گئی، غدار وطن کا ٹکٹ لینے والا اب کوئی نہیں ہوگا، تمہارا ٹکٹ لے کر جو عوام میں گیا تو عوام اس کا بھی وہی حال کریں گے جو 9 مئی کے ملزمان کا کیا، تمہارا ٹکٹ لینے والا اب کوئی نہیں ہوگا، یور گیم از اوور۔

لیگی رہنما نے کہز کہ عمران خان کے اپنے بچے لندن میں آرام کررہے ہیں، اور خود ڈر کر اپنے گھر میں چھپا بیٹھا ہے، اس نے حسان نیازی کو چھپا کر رکھا ہے، خدیجہ شاہ جتوں اور بلوائیوں کی ویڈیوز بنا رہی تھی، پولیس پکڑنے آئی تو منہ پر کالا کپڑا ڈال لیا، جب پکڑی گئی تو کہتی ہے میں تو دوسرے ملک کی شہری ہے، جب قانون تمہاری گردن پر تنگ ہو تو تم دوسرے ملک کے شہری بن جاتے ہو، ایک دن کی جیل میں اس کے کانوں سے دھوئیں نکلنے لگے۔

Maryam Nawaz

imran khan

imran khan arrested