Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کے باڈی گارڈ نے وکی کوشل کو دھکا دیا، ویڈیو وائرل

گارڈز نے وکی کوشل کو دھکا دے کر سائیڈ پر بھی کردیا
شائع 26 مئ 2023 07:36pm

بالی ووڈ اداکار سلمان خان تقریب میں اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل سے ہاتھ ملائے بغیر چلے گئے ۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت کے لیے ہوٹل میں داخل ہو رہے ہیں۔

سلمان خان کی آمد سے قبل بالی ووڈ کے اداکار اور اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سلمان خان کی انٹری ہوتے ہی وکی کوشل نے ان سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کی کوشش کی لیکن سلمان خان نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئے۔

یہی نہیں سلمان خان کے گارڈز نے وکی کوشل کو دھکا دے کر سائیڈ پر بھی کردیا۔

سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان 7 سال تک تعلقات رہے تھے اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی تھیں۔

Salman Khan

Vicky Kaushal