Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان سے طلاق کے بعد علیزے سلطان کی پہلی ماڈلنگ ویڈیو وائرل

ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے
شائع 26 مئ 2023 07:23pm

اداکار فیروز خان کی سابقہ ​​اہلیہ سیدہ علیزے کی طلاق کے بعد پہلی ماڈلنگ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

انسٹاگرام پر علیزے نے اپنی پہلی ماڈلنگ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے“ سوئیزر“ برانڈ کے خوبصورت لمبے گاؤنز پہنے ہوئے جس میں وہ نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آرہی ہیں۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آپ جو ارد گرد دیکھتے ہیں وہ آپ کا عکس ہے۔

ویڈیو میں انہیں بالکنی میں کھڑے بڑے خوبصورت انداز میں پیچھے مڑتے اور چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد انہیں ریت اور سمندر ساحل پر بھی اپنی ہی ایک دھن میں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ لالی ووڈ سٹار فیروز خان اور علیزے نے ستمبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے 2بچے بھی ہیں۔دونوں کی طلاق کے بعد یہ علیزے کی پہلی ماڈلنگ ویڈیو ہے۔

Alizeh sultan