بلند عمارتوں کی چھتوں پر پودے نہ لگانے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد
لاہور ہائی کورٹ نے بلند عمارتوں کی چھتوں پر پودے نہ لگانے والوں پر 10 لاکھ روپے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر 2 لاکھ جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیلئے جرمانے کی رقم میں اضافہ کردیا۔ اور حکم دیا کہ فصلوں کو جلانے والوں پر ایک لاکھ روپے کے بجائے اب 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
عدالت نے بلند وبالا عمارتوں کی چھتوں پر پودے نہ لگانے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے احکامات دئیے کہ گرین بیلٹس پر تجاوزات ختم کی جائیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ کے تدارک کے معاملے پر غفلت برداشت نہیں کریں گے۔
Comments are closed on this story.