Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو شمالی علاقہ جات کی یاد ستانے لگی

بیٹوں کے ساتھ شمالی پہاڑوں پر ہائیکنگ کو مس کر رہا ہوں، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 26 مئ 2023 05:49pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فوٹو — فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو شمالی علاقہ جات کی یاد ستانے لگ گئی۔

اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ماضی کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ شمالی علاقہ جات کی سیر کر رہے ہیں۔

عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ ان دنوں واحد وہ چیز جس کی کمی محسوس کررہا ہوں وہ بیٹوں کے ساتھ شمالی پہاڑوں پر ہائیکنگ ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو بہترین ماؤنٹین ٹریکنگ سے نوازا ہے, ایک دن ہم پاکستان کو دنیا میں اسکینگ کا مرکز بنائیں گے۔

pti

imran khan

northern areas of pakistan