وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔
اسحاق ڈارنے امریکی سفیر کو اقتصادی، تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی و پائیدار دو طرفہ تعلقات جب کہ آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیرخزانہ نے چیلنجنگ معاشی ماحول سے نمٹنے اور معیشت کو استحکام و ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر نے معاشی استحکام اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ۔
Ishaq Dar
اسلام آباد
Donald Bloom
Ministry of Finance
مقبول ترین
Comments are closed on this story.