Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کو 500 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی، ذرائع
شائع 26 مئ 2023 03:16pm

وفاقی حکومت نے منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور ذرائع کا کہناہے کہ فروری میں عائد کئے گئے 177 ارب روپے کے ٹیکسز آئندہ وفاقی بجٹ 2023 - 24 میں برقرار رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ کے ٹیکسز برقرار رہنے سے حکومت کو 500 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔

ذرائع کا کہناہے کہ آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح کو 18 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا، اور لگژری اشیاء پر 25 فیصد سیلز ٹیکس بھی برقرار رہے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان فائلرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیاہے، اور نان فائلرز سے لین دین کرنے والوں کی بھی ماںیٹرنگ ہوگی، جب کہ ٹیکس چوروں کے خلاف آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس آمدن بڑھائی جائے گی، ایف بی آر کو ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے کا بھی ہدف دیا گیا ہے۔

federal budget

budget 2023 24

taxas