Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، رہائشی عمارت کی لفٹ میں جھگڑا کرنیوالا ملزم گرفتار، سی سی ٹی وی وائرل

واقعہ 3 مئی کو رہائشی عمارت کی لفٹ میں پیش آیا تھا
شائع 26 مئ 2023 03:31pm
اسکرین گریب - سی سی ٹی وی
اسکرین گریب - سی سی ٹی وی

کراچی کے دو دریا کے قریب رہائشی عمارت میں مردوں کی خواتین سے تین مئی کو دست درازی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر پرآگئی، جھگڑے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعہ 3 مئی کو رہائشی عمارت کی لفٹ میں پیش آیا تھا۔ جھگڑا اس دوران ہوا جب لفٹ میں موجود خواتین نے مزید افراد کو داخل ہونے سے روکا، اس کے ساتھ ہی تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

ایک شخص کو خاتون کا گلا دباتے بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے پہنچ کرمعاملے کو رفع دفع کرایا تھا اور جھگڑے کے بعد خاتون کا شوہر اسلحہ لے کرنکل آیا تھا۔

جھگڑے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 18مئی کو درج مقدمے میں مُدعی نے عدنان رانا کو نامزد کیا تھا مقدمے میں گرفتارعدنان ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی دیگر سی سی ٹی وی بھی حاصل کی جارہی ہیں جبکہ ویڈیو میں خواتین پرتشدد کرنے والا شخص عمران ابڑو کا باورچی ہے اور باورچی نے ہی خواتین اور اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

karachi

CCTV footage

Crime