Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اضافی پارکنگ فیس وصولی: سب کھانچے مار رہے ہیں، سچ بتاؤ کتنے پیسے پکڑے؟ عدالت

عدالت کا ڈی ایم سی جنوبی کے جواب پر برہم، غیر تسلی بخش قرار دیدیا
شائع 26 مئ 2023 02:04pm
تصویر — آئی این پی
تصویر — آئی این پی

کراچی میں اضافی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کو فوری طور پرذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔

ضلع ساوتھ میں اضافی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ڈی ایم سی جنوبی کے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےغیرتسلی بخش قراردیدیا۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو فوری طور پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ساتھ ہی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اور دیگرافسران کی بھی سرزنش کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت پارکنگ کا ٹھیکہ دیا گیا؟

مزید کہا کہ پارکنگ کا ٹھیکہ جاری کرنے کے لیے کتنے پیسے لیے؟ ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نے جواب دیا کہ ٹھیکہ دینے کے پیسے وصول نہیں کیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سب کھانچے مار رہے ہیں، سچ بتاؤ کتنے پیسے پکڑے؟کمشنرکراچی کو بُلا کرابھی اینٹی کرپشن کے حوالے کردوں گا، موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 10 مگر وصولی 30 روپے کیوں؟

administrator karachi

Charged Parking Fees

Karachi Metropolitan Corporation