Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکار نے 60 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے
شائع 25 مئ 2023 09:51pm

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اشیش ودیارتھی نے آسام سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر روپالی باروا سے کورٹ میرج کرلی۔

محدود پیمانے پر منعقد کی گئی شادی کی اس تقریب میں دونوں جانب کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔

اداکار کی شادی کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ تصویر میں دلہا اور دلہن روایتی لباس پہنے نظر آ رہے ہیں۔

جہاں ودیارتھی نے شادی کے لیے سفید رنگ کا کرتا پہنا تھا وہیں روپالی کو روایتی آسامی سفید ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

بعدازاں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے60 سالہ اشیش نے کہا کہ زندگی کے اس مرحلے پر روپالی سے شادی کرنا ایک غیر معمولی محسوسات کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہماری ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں شادی کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ روپالی باروا کی عمر 33 سال ہے، اشیش ودیارتھی کی اس سے قبل تھیٹر اداکارہ اور گلوکارہ راجوشی باروا سے شادی ہوئی تھی جو طلاق پر منتج ہوئی، راجوشی سے ان کا ایک بیٹا ہے۔

آشیش ودیارتھی نے ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ، ملیالم، انگریزی، اوڈیا، مراٹھی اور بنگالی سمیت تمام زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے 1942: ایک محبت کی کہانی، بازی، جیت، موت، ارجن پنڈت، میجر صاحب، سولجر، حسینہ مان جائے گی، جانور، واستو: دی ریئلٹی، جورو کا غلام، پناہ گزین، جوڑی نمبر 1 اور کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

Bollywoood

Ashish Vidyarthi

Rupali Barua