Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوبز فنکاروں کی جانب سے پاکستان کے شہداء کو خراجِ تحسین

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے
شائع 25 مئ 2023 09:34pm

پاکستان شوبز کے فنکاروں نے یومِ تکریمِ شہداء پر پاکستان کے شہداء اور ان کی بہادر ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے نئے گانے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

اداکار نے ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ پاکستان کے شہداء اور ان کے بہادر خاندانوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔’

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ گانا پاکستان کے شہید بیٹوں کی ماؤں کیلئے ہے ہم ان کے ساتھ جنہوں نے یہ ناقابلِ تصور نقصان اُٹھایا‘۔

اداکارہ سجل علی نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ نغمے کو شیئر کرتے ہوئے پاک فوج کے شہیدوں اور ان کی ماؤں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر شہدا اور ان کی ماؤں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے۔

sajal aly

Shaan Shahid