ٹیپو سلطان کی تلوار نیلامی میں 4 ارب 93 کروڑ میں فروخت
یہ شاندار تلوار ٹیپو سلطان سے منسلک تمام ہتھیاروں میں سب سے بڑی ہے، اولیور وائٹ
نامور مسلم حاکم ٹیپو سلطان کی بیڈ چیمبر نامی تلوار نیلامی میں 4 ارب 93 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میسور کے 18ویں صدی کے حکمران ٹیپو سلطان کی بیڈ چیمبر تلوار لندن کے ایک نیلام گھر بونہمس اسلامک اینڈ انڈین آرٹ سیل میں 14 ملین پاؤنڈ یعنی 4 ارب 93 کروڑ میں فروخت ہوئی ہے۔
بونہمس نامی آکشن کمپنی کے مطابق تلوار کا تخمینہ لگ بھگ 15 سے 20 برطانوی پاؤنڈز تھا جب کہ یہ تلوار ٹیپو سلطان کے لئے بعض ہتھیاروں کی نسبت زیادہ اہم تھی۔
نیلامی کمپنی کے اسلامک اینڈ انڈین آرٹ کے سربراہ اولیور ہوائٹ کا کہنا تھا کہ یہ شاندار تلوار ٹیپو سلطان سے منسلک تمام ہتھیاروں میں سب سے بڑی ہے جو اب بھی نجی ہاتھوں میں ہے۔
london
Tipu Sultan
Sword
مقبول ترین
Comments are closed on this story.