Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: گاڑی میں سی این جی کٹ لگانے کے دوران دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

مستری ٹیکسی میں سی این جی کٹ لگارہا تھا کہ اس دوران دھماکا ہوگیا، پولیس
شائع 25 مئ 2023 07:36pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں گاڑی میں سی این جی کٹ لگانے کے دوران دھماکا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ورسک روڈ مچنی گیٹ کےعلاقہ پیر بالا ورکشاپ میں دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مستری ٹیکسی میں سی این جی کٹ لگارہا تھا کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر پولیس اور امدادی ورکرز موقع پر پہنچے۔ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

CNG

Cylinder blast

KPK Police