Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت چار روپے اضافے سے 312 روپے ہوگئی
شائع 25 مئ 2023 04:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز ملکی انٹر بینک میں ایک روپے 39 پیسے کمی کے بعد ڈالر 285 روپے 74 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت چار روپے اضافے سے 312 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک ڈالر کی قیمت 287 روپے 13 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices