Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 70 پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید اور علی محمد خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل
شائع 25 مئ 2023 03:52pm

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

imran khan

pti leaders

imran khan arrested