Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے 20 اور 15 فیصد تک اضافہ متوقع

آئندہ مالی سال کیلئے حکومتی سطح پر بجٹ تیاریاں جاری
اپ ڈیٹ 25 مئ 2023 01:41pm

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے بالترتیب 20 اور 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے حکومتی سطح پر وفاقی بجٹ 2023/24 کی تیاریاں جاری ہیں، اور اس بار سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے بالترتیب 20 اور 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، جب کہ ای او بی آئی کے پینشنرز کیلئے الگ سے فنڈ رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی ابتدائی تجویز ہے، اور پینشنرز کیلئے اضافہ ابتدائی طور پر 15 فیصد تک تجویز کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین پینشنرز اور ای او بی آئی فنڈز پر تجاویز کی حتمی منظوری ہوگی، خزانہ ڈویژن کی جانب سے ابتدائی طور پر سفارشات اور تجاویز کو مرتب کیا گیا، ملازمین کی تنخواہوں اور پینشرز کیلئے اضافہ کی منظوری کابینہ دے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا بجٹ سفارشات سے متعلق اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا، وفاقی بجٹ 2023,24 نو جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Parliment

budget 2023 24