Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تابش ہاشمی نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

میں اپنے آپ کو خود سب سے بڑا لیڈر سمجھتا ہوں، تابش ہاشمی
اپ ڈیٹ 25 مئ 2023 12:22am

پاکستانی کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے سیاست میں آنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ناکام محبت کی بھی کہانی سنا دی۔

حال ہی میں تابش ہاشمی نے ایک انٹرویو کے دوران مجھے سیاست کرنی ہے اور میں کروں گا کیونکہ میں کچھ کرکے مرنا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی آزاد پارٹی بناوں گا کیونکہ میں اپنے آپ کو خود سب سے بڑا لیڈر سمجھتا ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وہی کروں گا جو پانچ سال میں بہتر ہوسکتا ہے جھوٹے وعدے نہیں کرنے ہیں۔

انٹرویو کے دوران اپنی پہلی محبت کا ذکر کرتے ہوئے مزاحیہ واقعہ سنایا کہ ان کی ایک گرل فرینڈ تھی جو انتہائی ذہین تھی اور اسے متاثر کرنا تھا اس لیے انہوں نے گوگل سے کسی انگریزی گانے کی شاعری نکالےاور اپنی ایک گرل فرینڈ کو بھیچ دیے اور ایسا دکھایا کہ اس کو لگے کہ یہ ان کی شاعری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی پہلے تو بہت متاثر ہوئی لیکن بعد میں اس نے وہ گانا امریکن آئیڈل شو میں گانا سنا تو پتہ چلا کہ یہ کسی اور کے بول ہیں جس کے بعد وہ ان کو چھوڑ کر چلی گئی۔

Tabish Hashmi