Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سندھ کا آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ شام چار بجے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے
شائع 24 مئ 2023 11:47pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

حکومت سندھ نے مالی سال 24-2023 کا سالانہ بجٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے سندھ اسمبلی کو بھی بجٹ کی تاریخ سے آگاہ کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ شام چار بجے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے جب کہ 11 جون کو صبح 11 بجے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا امکان ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

karachi

Sindh budget

Syed Murad Ali Shah